۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سینیئر عہدیدار رستم قاسمی کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

حوشہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام میں، انقلابی اور انتھک‎ ‎خدمات انجام دینے والے ‏عہدیداروں میں سے ایک جناب رستم قاسمی کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔ ‏

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام میں، انقلابی اور انتھک‎ ‎خدمات انجام دینے والے ‏عہدیداروں میں سے ایک جناب رستم قاسمی کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔ ‏

تعزیتی پیغام حسب ذیل ہے‎:‎

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مرحوم و مغفور جناب رستم قاسمی رحمت اللہ علیہ کے انتقال پر میں ان کے محترم خانوادے، دوستوں اور رفقائے کار کی ‏خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔ مرحوم ملک کے انقلابی، خدمت گزار اور انتھک خدمات انجام دینے والے افراد میں سے ‏ایک تھے۔ انھوں نے مختلف میدانوں میں گرانقدر خدمات انجام دیں اور اپنی زندگي کے آخری دنوں تک محنت کرتے رہے۔

خداوند عالم سے مرحوم کے لیے رحمت و مغفرت اور ان کی مجاہدتوں کے صلے کی دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

14 ‎دسمبر 2022‏

تبصرہ ارسال

You are replying to: .